ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی کی عدالت نے ڈی کے شیو کمار کی عرضی ضمانت پرسماعت پھر ملتوی

دہلی کی عدالت نے ڈی کے شیو کمار کی عرضی ضمانت پرسماعت پھر ملتوی

Wed, 16 Oct 2019 10:37:16    S.O. News Service

بنگلورو،16؍اکتوبر(ایس او  نیوز)غیر قانونی طور پر رقم رکھنے کے الزام میں گزشتہ ایک ماہ سے تہاڑ جیل میں قید سابق وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر ڈی کے شیو کمار کو ایک اور بار مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب دہلی کی خصوصی بی ایم ایل اے عدالت نے ان کی عدالتی تحویل مزید دس دن کے لئے بڑھا دی اب انہیں 25اکتوبر تک تہاڑ جیل میں ہی رہنا پڑے گا۔ منگل کی صبح انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی طرف سے ڈی کے شیو کمار کو دہلی کی روز ایونیو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس کے بعد دوپہر بعد دہلی ہائی کورٹ میں شیو کمار کی عرضی ضمانت کو مسترد کردیا گیا جس کے ساتھ ہی شیو کمار کی جلد رہائی کے امکانات ٹل گئے۔ دہلی ہائی کورٹ میں جسٹس سریش کمار کائٹاپر مشتمل بنچ نے شیو کمار کی عرضی ضمانت کی سماعت کو 17اکتوبر تک ملتوی کردیا۔ حالانکہ ان کی عرضی ضمانت کی پیروی کرنے کے لئے سینئر وکیل ابھشیک مانوسنگھوی عدالت میں موجود تھے۔ جج نے ان کے دلائل کو سنااو ر شیو کمار کی عرضی کی سماعت کو 17اکتوبر تک ملتوی کردیا۔ زیریں عدالت میں سماعت کے لئے حاضر ڈی کے شیو کمار کھڑے بھی نہیں ہو پارہے تھے -انہوں نے عدالت سے اجازت لے کر کرسی استعمال کی-


Share: